Site icon Teleco Alert

واٹس ایپ کے نئے دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

واٹس ایپ کے نئے دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

ایپ کو نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،

فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ پر کوئی چیٹ اوپن کریں ایموجی بٹن پر کلک کریں

جب صارف کا دل کرے گا وہ ان پیکس کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔ رپورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز)واٹس ایپ نے حال ہی میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے انیمیٹڈ اسٹیکرز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ بس اس کے لیے ایپ کو نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، جس کے بغیر اس فیچر کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ انیمیٹڈ اسٹیکرز اسی جگہ موجود ہیں جہاں واٹس ایپ کے تمام اسٹیکرز موجود ہوتے ہیں۔ان کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ پر کوئی چیٹ اوپن کریں اور ایموجی بٹن پر کلک کریں۔وہاں اسٹیکرز آپشن پر جائیں اور پلس آئیکون پر کلک کریں۔وہاں آپ کے سامنے اسٹیکرز پیکس کی فہرست نظر آئے گی جو ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔انیمیٹڈ اسٹیکرز کے اوپر ایک پلے بٹن ہوگا جو ان کی شناخت کو آسان بناتا ہے۔ان کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے انیمیٹڈ اسٹیکرز پیکس پر ڈاؤن ایرو کے آیکون پر کلک کریں۔ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد آپ ان کو اسٹیکر ٹیب میں دیکھ سکیں گے اور انہیں اسی طرح استعمال کرسکیں گے جیسے عام اسٹیکرز کو استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دوستوں کی جانب سے شیئر کیے جانے والے انیمیٹڈ اسٹیکرز کو بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے، بس ان پر کلک کریں اور فیورٹس میں ایڈ کردیں۔اس وقت واٹس ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز پیکس کی تعداد زیادہ نہیں مگر کمپنی کی جانب سے جلد ان میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔اور ہاں جب صارف کا دل کرے گا وہ ان پیکس کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔

Exit mobile version