پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.3 ملین کی کمی

کراچی :مئی 2020ء کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.3 ملین کی کمی

کراچی(صباح نیوز)مئی 2020ء کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 0.3 ملین کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق مئی کے اختتام پرملک میں تھری اور فورجی صارفین کی تعداد79.88 ملین تک کم ہوگئی جبکہ اپریل 2020ء  کے خاتمہ پر صارفین کی کل تعداد80.18 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔اس طرح اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران صارفین کی تعداد میں0.3 ملین کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے موبائل فونز کی مجموعی صارف بھی مئی 2020ء ے آخر تک 166.36 ملین تک کم ہوگئے جبکہ اپریل 2020ء کے اختتام پرملک میں موبائل فونز کے کل صارفین کی تعداد167.88 ملین تھی۔ اس طرح اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں بھی 1.52 ملین کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔