سومی فلک نیاز کو شوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والا مرکزی ملزم پولیس اہلکار گرفتار

تحریک انصاف کی خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سومی فلک نیاز کو شوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والا مرکزی ملزم پولیس اہلکار گرفتار

ملزم کا تعلق ا سپیشل پولیس فورس سے ہے، محمد عارف کو کوارٹر گارڈ میں بند کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے،ڈی پی او نوشہرہ

ان کو اور خاندان کو جعلی فیس بک آئی ڈی کے زریعے ہراساں کرنے کا سلسلہ آٹھ نو ماہ سے جاری تھا، شوہر فلک نیاز کو بھتہ دینے کیلئے پرچیاں بھیجی جارہی تھیں

ایف آئی اے پشاو ر میں تحریری شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،سی ٹی ڈی پولیس کو کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں،سومی فلک نیاز

نوشہرہ (صباح نیوز) تحریک انصاف کی خاتون ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی سومی فلک نیاز کو شوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والا مرکزی ملزم ا سپیشل پولیس فورس کے اہلکار کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کا تعلق ا سپیشل پولیس فورس سے ہے ا سپیشل پولیس فورس کے اہلکار محمد عارف کو کوارٹر گارڈ  پولیس لائن میں بند کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون ممبر مسز سومی فلک نیاز کے مطابق ان کو اور ان کے خاندان کو شوشل میڈیا کے زریعے ہراساں کرنے کا سلسلہ آٹھ نو ماہ سے جاری تھا۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون ممبرسومی فلک نیاز نے شکایت کی کہ ایف آئی اے پشاو ر میں تحریری شکایت کی گئی مگر ایف آئی اے نے کوئی شنوائی نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ مجھ کو مسلسل سوشل میڈیا کے زریعے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس کی وجہ سے میری سیاسی اور عوامی سرگرمیاں متاثر ہورہی تھیں۔ سومی فلک نیاز نے کہا کہ میں نے تھانہ پبی میں باقاعدہ شکایت درج کی اور اس پر پبی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے ان کو حراساں کیا جارہا ہے۔ جبکہ ان کے شوہر فلک نیاز کو بھتہ دینے کے لئے پرچیاں بھیجی جارہی ہیں۔ اس پر نوشہرہ سی ٹی ڈی پولیس کے ڈی ایس پی اسماعیل خان نے انکوائری شروع کی اور جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے جعلی فیس بک آئی ڈی تک رسائی حاصل کی۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون ممبر سومی فلک نیاز نے کہاکہ موبائل سم کے زریعے جو فیس بک آئی ڈی بنائی گئی تھی سی ٹی ڈی پولیس نے اس شخص کو پشاور سے گرفتارکیا اور نوشہرہ منتقل کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ میں بہادر بابا نوشہرہ آیا تھا ملنگی پولیس چوکی میں پولیس اہلکار نے مجھ سے موبائل لیا جس میں میری یہ سم تھی اس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس اس انکشاف کے بعد ا سپیشل پولیس فورس کے اہلکار محمد عارف تک پہنچی اور تمام ثبوت برآمد کیے۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون ممبر سومی فلک نیاز  کے مطابق ملوث پولیس اہلکار اس وقت اسی پولیس پوسٹ میں تعینات تھا۔یہ پولیس اہلکارنے اس سم کے زریعے جعلی آئی ڈی بناکر بلیک میلنگ کا بازار گرم کررکھا تھا۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون ممبر سومی فلک نیاز کے مطابق مذکورہ جعلی فیس بک آئی ڈی سے گذشتہ تین ماہ سے ان کو پریشان کیا جارہا تھا۔ اور ان کے بچوں کو اغواء کرنے اور ان کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ جبکہ ان کو دس لاکھ بھتے کی پرچی بھی بھیجی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان تھیں۔ مگر انہوں نے نوشہرہ پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کے انتہائی اہم پیشرفت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کارروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ انکوائری مقرر کردی گئی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گئے۔

#/S