ترکی ‘بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچ گئی

ترکی ‘بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچ گئی
طبی عملے نے فوری طور پر بلی کے بیمار بچے کوطبی امداد پہنچانا شروع کر دیں
انسانی ڈاکٹروں کی جانب سے بلی کے بیمار بچے کو طبی امداد دینے کے بعد دونوں کا جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا

استنبول(صباح نیوز)ترکی کے شہر استنبول میں بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچ گئی،سوشل میڈیا پر بلی اور اس کے بچے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچی جہاں پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر بلی کے بیمار بچے کوطبی امداد پہنچانا شروع کر دیں۔اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی ڈاکٹروں کی جانب سے بلی کے بیمار بچے کو طبی امداد دینے کے بعد دونوں کا جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا اور یقینی بنایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔