Site icon Teleco Alert

یورپ میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈاکرنے والی بھارتی تنظیمیں بے نقاب ہو گئیں


یورپ میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈاکرنے والی بھارتی تنظیمیں بے نقاب ہو گئیں
یورپی یونین میں جھوٹی خبروں سے متعلق کام کرنیوالے تحقیقی ادارے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاج کا انعقاد بھی کروایا گیا
ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جا ملتا ہے، ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی رپورٹ
نیٹ ورک میں 250سے زائد جعلی ویب سائٹس سامنے آئیں جو جعلی اخبارات سے انڈین بیانیہ کی حمایت والی خبریں شائع کررہے تھے
آ
جنیوا(صباح نیوز)انسانی حقوق سے متعلق عالمی تنظیموں کے اجلاس سے قبل پاکستان کے خلاف پراپیگنڈاکرنے والی بھارتی تنظیمیں بے نقاب ہو گئیں۔ یورپی یونین میں جھوٹی خبروں سے متعلق کام کرنیوالے تحقیقی ادارے نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ ای یو ڈس انفو لیب کی تفصیلی رپورٹ میں ان تنظیموں کی نشاندہی کی گئی جو منظم طریقہ سے ہر سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران  پاکستان مخالف مہم چلاتی ہیں۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے باہر پاکستان کے خلاف احتجاج کا انعقاد بھی کروایا گیا۔ تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا تعلق بھارت کے غیر معروف کاروباری ادارے سری واستوا گروپ سے جا ملتا ہے۔ اس نیٹ ورک میں 250سے زائد جعلی ویب سائٹس سامنے آئیں جو پرانے اور غیر فعال یا جعلی نام سے اخبارات سے انڈین بیانیہ کی حمایت  والی خبریں  شائع کررہے تھے ۔نیوز ویب سائٹس اور این جی اوز کے دفاتر کے دیئے گئے نمبر ز اور ان کی ویب سروسز سے معلوم ہوا کہ بھارت کا سری واستوا گروپ اس نیٹ ورک کی سربراہی کر رہا ہے۔ ۔ ZS
#/S
Exit mobile version