بی بی پی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی

بی بی پی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی

سرینگر،30 نومبر (ساؤتھ ایشین وائر)

مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھارت بنگلہ دیش پاکستان پیپلز فورم(بی بی پی) کے عہدہ دار ممبران نے رامبن میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے جموں سے سرینگر تک امن مارچ کا اہتمام کیا جس میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے رکاٹوں کے باوجود لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

شیخ عبدالرحمن، ڈاکٹر سنیلم، ایل ڈی کھجوریہ نے مرکزی حکومت کے فیصلے کو جمہوریت کے قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاست کے لوگوں کے ساتھ اپنی  یکجہتی کا اظہار کیا۔

تاہم پروگرام کے مطابق رامبن، رامسو اور بانہال کے لوگوں سے ملنے کے بعد وادی کشمیر جانا تھا پولیس نے وفد کو رامبن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔