خیبر پختونخوا حکومت کل سے صوبے بھر میںپبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ متعارف کرا رہی ہے

خیبر پختونخوا حکومت کل سے صوبے بھر میںپبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ متعارف کرا رہی ہے
ایپ کی مدد سے پبلک ٹوائلٹ کی لوکیشن، کنڈیشن اور  شکایات کا اندراج کیا جا سکے گا

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک ٹوائلٹ فائنڈر کے نام سے ایپ متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے پبلک ٹوائلٹ کی لوکیشن، کنڈیشن اور کار پارکنگ سے متعلق معلومات اور شکایات کا اندراج کیا جا سکیگا۔خیبر پختونخوا حکومت 19 نومبر سے صوبے بھر میں پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ متعارف کرا رہی ہے جس کے ذریعے شہری موبائل پر باآسانی ٹوائلٹس کی لوکیشن سمیت دیگر متعلقہ معلومات حاصل کرسکیں گے۔ابتدائی طور پر میونسپل کمیٹی کے زیرانتظام پشاور میں 200سے زیادہ ٹوائلٹس کی لوکیشن ایپ پر دستیاب ہوگی۔