Site icon Teleco Alert

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں

محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں
  مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
 آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی،
 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نیامریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو  میں کہا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی حکومت بالواسطہ ذریعوں سے زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔التجا مفتی کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہی نہیں ہے جہاں میں بڑی ہوئی ہوں، والدہ کا ٹوئٹر اکانٹ استعمال کرنے پر بھی گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آخری سانس تک دنیا کے سامنے مودی حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے لاتی رہوں گی، مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے سچ بتانے سے نہیں روک سکتے۔
Exit mobile version