Site icon Teleco Alert

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈان کو 90  روز پورے ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈان کو 90  روز پورے ہوگئے
مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر بھارت کے خلاف سخت غصہ
عوام بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، کلگام سمیت کئی اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے
 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر  میں کرفیو اور لاک ڈان کو 90  روز پورے ہوگئے ہیں  جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، وادی کے کئی اضلاع میں کشمیری عوام گھروں سے نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو لاک ڈان مسلسل جاری ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، مقبوضہ کشمیر کو عملا  دو حصوں میں تقسیم کرنے پر وادی میں بھارت کے خلاف سخت غصہ پایا جاتا ہے۔کشمیری عوام بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، کلگام سمیت کئی اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات پر شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن چلائی جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش اور سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہونے کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے
Exit mobile version