ٹک ٹاک گرل حریم شاہ  وزارت خارجہ اہم کمیٹی روم   تک پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ  وزارت خارجہ اہم کمیٹی روم   تک پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
غیر متعلقہ خاتون اہم کانفرنس روم تک کیسے پہنچیں ؟ ،کئی سوالات کھڑے ہوگئے،حکام نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (صباح نیوز)ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ دفتر خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک پہنچ گئی، حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، حریم شاہ سربراہان مملکت کے ساتھ پاکستانی حکام کی ملاقاتوں والی جگہ پر بھی پہنچ گئیں، غیر متعلقہ خاتون اہم کانفرنس روم تک کیسے پہنچیں ؟ حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔ خاتون کو انتہائی حساس مقام تک رسائی کیسے ملی، کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔  حریم شاہ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دفتر خارجہ میں انکوائری شروع کر دی گئی، دفتر خارجہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ حریم شاہ کس افسر کی کلئیرنس کے بعد دفتر خارجہ داخل ہوئیں، حریم شاہ داخل ہونے کے بعد کس کس شعبے میں گئیں ؟۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.