نئی اے ای او کلاس روم آبزرویشن ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ

نئی اے ای او کلاس روم آبزرویشن ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ
اساتذہ کی کاکرردگی کایہ  ڈیٹا ترقی اور مستقلی وغیر کے لئے بھی آن لائن دیکھا جائے گا

لاہور (صباح نیوز)رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس کے مطابق  محکمہ تعلیم نے تدریسی خاکے کے مشاہدے کے لئے نئی اے ای او کلاس روم آبزرویشن ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب اساتذہ کو ٹیچرز ڈائری نہیں رکھنا پڑے گی ،نئی اپیلی کیشن میں پرانے انڈیکیٹرز کو ختم کرکے نئے شامل کئے گئے ہیں، رپورٹ اساتذہ خود بھی دیکھ سکیں گے ، اساتذہ کی کاکرردگی کایہ  ڈیٹا ترقی اور مستقلی وغیر کے لئے بھی آن لائن دیکھا جائے گا ،نئی ایپ رواں ماہ لانچ کردی جائے گی ادھر سکولوں میں سپیشل بچوں کے لئے خصوصی واش رومز بنائے جائیں گے ، ادھر سکول میں سپیشل بچوں کے لئے خصوصی واش رومز بنائے جائیں گے ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو ہدایات کردی ہیںـ