Site icon Teleco Alert

وسطی کشمیر کے جنگلات میں بھارتی فوجی آپریشن 10 ویں روز میں داخل

Anantnag: Army personnel move towards the house where militants were hiding during an encounter in which two militants were killed, at Kokarnag in Anantnag district of South Kashmir on Tuesday. A civilian was also killed during clashes which erupted at Khudwani area soon after the killing of a local militant in the encounter. PTI Photo (PTI1_9_2018_000129B)

وسطی کشمیر کے جنگلات میں بھارتی فوجی آپریشن 10 ویں روز میں داخل
 پہاڑی علاقے میں ہندوستانی پیرا  ٹروپس کوہیلی کاپٹر ز کے  ذریعہ اتارا گیا
27 ستمبرکو اس علاقے میں فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ بھارتی ٹی وی
 سری نگر(کے پی آئی)وسطی کشمیر کے جنگلات میں بھارتی فوجی آپریشن 10 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ  مانسبل کے جنگلات میں عسکریت پسند مو جود ہیں۔اس پہاڑی علاقے میں ہندوستانی پیرا  ٹرو پس کوہیلی کاپٹر ز کے  ذریعہ اتارا گیا ہے کیونکہ اس علاقے تک کوئی بھی روڈ نہیں جاتی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فوج کوخوف ہے کہ عسکریت پسند باندی پورہ ضلع  کے علاقے گریزسے جموں وکشمیرمیں داخل ہوگئے ہیں اوروہ اب جنوبی کشمیرکے ترال ضلع کی طرف جانا چاہتے ہیں۔  27 ستمبرکو اس علاقے میں فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔
Exit mobile version