Site icon Teleco Alert

سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پھر سے بلٹ پروف بنکروں کی تعمیر

مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اورمواصلاتی ذرائع کی معطلی کے 44 روز مکمل
سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پھر سے بلٹ پروف بنکروں کی تعمیر
تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو اورمواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی منگل کو مسلسل44ویں روز بھی مفلوج رہے جہاںبھاری تعداد میں بھارتی فورسزتعینات ہیں اوروہ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پھر سے بلٹ پروف بنکر تعمیر کررہی ہیں۔  مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ سری نگر کے چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے۔ کرفیو، لاک ڈان، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات، قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے جہانگیر چوک، بخشی سٹیڈیم، سبزی منڈی چوک میں بلٹ پروف بنکرز بھی قائم کر لئے وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں مسلسل کرفیو اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے اور لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ پابندیوں کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ بھی بری طرح متاثرہے۔
Exit mobile version