Site icon Teleco Alert

عید الفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

سکیورٹی اداروں کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی 
لاہور ( خصو صی رپورٹ) پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کردی اور سکیورٹی اداروں کو عید کے اجتماعات کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں کی طرف سے پنجاب حکومت کو عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی مگر پنجاب حکومت نے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر سے عید پیغامات متاثر ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے اجتماعات کے موقع پر موبائل فون سروس کی جزوی بندش کی تجویز پر بھی اتفاق نہیں کیا گیا ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سکیورٹی اداروں کو عید الفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

Exit mobile version