عیرقانونی سمیں دہشتگردی کیلئے ستعمال ہورہی ہیں:بند کرنا ضروری ہے ،رحمان ملک

یکم فروری تک صارفین سمیں رجسٹرڈ کرالیں۔موبائل فون کمپنیاں غیر قانونی طور پر جاری کی جانے والی سمیں بند کردیں۔ آئندہ چنددنوں میں بائیو میٹرک سسٹم میں نہ آنے والی سمز کوبلاک کر دیا جائیگا، فلٹریشن سافٹ ویئرکے بعد ایک ہفتے کے اندر یوٹیوب کھول دیں گے،کراچی میں ہلاکتیں ، کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کے حملے ، بھارتی آرمی چیف کے بیانات اور طاہر القادری کا لانگ مارچ ایک سوچی سمجھی عالمی سازش ہے،مولانا فضل الرحمان سمیت کسی بھی ثالث کے ذریعے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں ،وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
اREHMAN MOBILE

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ غیر قانونی سمیں ملک بھرمیں دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہیں ان کو بند کرنا ضروری ہے۔ کراچی میں ہلاکتیں ، کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کے حملے ، بھارتی آرمی چیف کے بیانات اور طاہر القادری کا لانگ مارچ ایک سوچی سمجھی عالمی سازش ہے ، ، دہشتگردوں کا اگلا ہدف کراچی ہوگا دہشتگرد حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے کراچی کو ہدف بنا سکتے ہیں ، گزشتہ روز عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کو ہدف بنانے کی اطلاعات تھیں تاہم موبائل فون سروس کی بندش کی وجہ سے دہشتگرد ایسا نہ کرسکے مولانا فضل الرحمان سمیت کسی بھی ثالث کے ذریعے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشتگردحملے سے متعلق تمام معلومات موبائل فون کے ذریعیصل کرتے ہیں۔ یکم فروری تک صارفین سمیں رجسٹرڈ کرالیں۔موبائل فون کمپنیاں غیر قانونی طور پر جاری کی جانے والی سمیں بند کردیں۔ آئندہ چنددنوں میں بائیو میٹرک سسٹم میں نہ آنے والی سمز کوبلاک کر دیا جائیگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ موبائل فون سروس صوبوں کے مطالبے پر بند کی جاتی ہے۔ سیکیورٹی کے معاملے پر صوبوں کاتعاون حاصل ہے۔ دہشتگردی کے پیش نظرموبائل فون سروس عارضی طور پر بند کرنا پڑتی ہے۔ موبائل فون کی بندش سے دہشت گردی سے اور جرائم میں کمی آئی ہے۔ آئندہ دو ماہ امن امان پر صوبائی حکومتیں خصوصی توجہ دیں وزیر داخلہ نے کہاکہ فلٹریشن سافٹ ویئرکے بعد ایک ہفتے کے اندر یوٹیوب کھول دیں گے انہوں نے کہاکہ امن وامان خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ملک دشمن ہماری معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ، عید میلادالنبی پر میڈیا کے ذمہ دارانہ کر دار پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، رحمان ملک نے کہا کہ کنٹرول لائن پربھارتی فوج کے حملے اور بھارتی آرمی چیف کے بیانات ، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور طاہر القادری کے لانگ مارچ ایک سوچی سمجھی عالمی سازش تھی ، طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا تہیہ کیا ہوا تھا لیکن رات کو انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر حملوں کی دہشتگردوں نے پلاننگ کررکھی تھی لیکن حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش کی وجہ سے دہشتگرد ایسا نہیں کرسکے اور کراچی ،کوئٹہ سمیت کسی جگہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش نہ کرے جو کوئی بھی لانگ مارچ کرے گا وہ پاکستان میں انتخابات کے بروقت انعقاد کیخلاف سازش کا حصہ ہوگا ، لانگ مارچ کرنے والا اپنی مرضی سے آئے گا لیکن اسلام آباد سے پھر ہماری مرضی سے واپس جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے زیادہ لوگوں کو دھرنے میں اکٹھا کرنا اور پھر ان کے اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے منبع کا بھی پتہ لگانا چاہیے کیونکہ اسلام آباد کی طرف آنے والے جلوسوں کی حفاظت پر وفاقی حکومت کو بے تحاشا اخراجات کرنا پڑتے ہیں ۔