راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گوگل پاکستان کے مشترکہ تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا

راولپنڈی ( خصو صی رپورٹ ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چیمبر اور گوگل پاکستان کے مشترکہ تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد کاروبار کی ترقی میں گوگل کے کردار کو واضح کرنا تھا، اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر منظر خورشید شیخ،گروپ لیڈرنجم الحق ملک، سینئر نائب صدر پرویز احمد وڑائچ، نائب صدر چوہدری ندیم رؤف ،گوگل پاکستان کے کنٹری کنسلٹنٹ بدر خوشنود ، طلباء ،، اراکین مجلسِ عاملہ اور دیگر اراکین چیمبر بھی موجو دتھے۔اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے صدر چیمبر منظر خورشید نے کہا کہ انٹر نیٹ کی آمد نے انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو کمال تک پہنچا دیا اور گوگل جو کہنے میں ایک سرچ انجن ہے مگر اپنے اند ر معلومات کا نہ ختم ہونے والا خزانہ لیے ہوئے ہے ،کاروبار ی برادری کے لئے گوگل ایک نعمت سے کم نہیں گھر بیٹھے کسی بھی صنعت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ،کسی بھی ملک کا کاروباری یا تفریحی دورہ سے قبل اس ملک کے اہم مقامات ، موسم ، بزنس کے اتار چڑھاؤ اور ہر وہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس کی آپ کو تمنا ہو سکتی ہے۔صدر چیمبر نے کہا کہ ریسرچ سے لے کر دورِ جدید کی تکنیک تک ، ماضی سے لے کر حال اور حتیٰ کہ مستقبل تک کی بھی پیش گوئی کی جا سکتی ہے گوگل کاروباری ترقی کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرر ہا ہے آخر میں گوگل کے کنٹری کنسلٹنٹ بدر خوشنود
نے شرکاء کو گوگل کی افادیت کے حوالے سے آگاہ کیا اور اسے اکیسویں صدی کا کارنامہ قرار دیا۔637019-google