کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کا قدم …مقامی زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن

کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کا قدم
ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا
حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا
شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے جس کی کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے ، واٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی