کوروناوائرس کی ہیلپ لائن 1166پر کال مفت کردی ،پی ٹی اے

کوروناوائرس کی ہیلپ لائن 1166پر کال مفت کردی ،پی ٹی اے
تمام آپریٹروں کو 1166 پر کالیں چارج نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کوروناوائرس کی ہیلپ لائن 1166پر کال مفت کردی ،تمام آپریٹر کوہدایات جاری کردی گئیں۔کوروناوائرس کی معلومات کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت برائے قومی صحت و خدمات کی ہیلپ لائن 1166 پر کی جانے والی تمام کالیں مفت کر دی گئیں،پی ٹی اے کی جانب سے تمام آپریٹروں کو 1166 پر کالیں چارج نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔