ڈی آئی خان ،خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی سے ٹیلی کام کمپنی کی رجسٹریشن معطلی کا نوٹس

ڈی آئی خان ،خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی سے ٹیلی کام کمپنی کی رجسٹریشن معطلی کا نوٹس جاری
کمپنیز کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دوسرے مجاز اداروں سے رابطہ کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان( صباح نیوز)خیبرپختونخوا  ریونیواتھارٹی سے ٹیلی کام کمپنی کی رجسٹریشن معطلی کا نوٹس جاری کردیا ، خدمات دیگر سے وابستہ شعبہ جات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ اتھارٹی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیز کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دوسرے مجاز اداروں سے رابطہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے موبائیل سروسزفراہم کرنیوالے ادارے کو خدمات پر سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنیکی وجہ سے رجسٹریشن کی معطلی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ کیپرا فنانس ایکٹ 2013کی تحت صوبے میں خدمات پر محصولات وصولی کا مجاز ادارہ ہے، تاہم جون 2018میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی کا م سروسزپر ٹیکس ادائیگی کی معطلی کے احکامات جاری کیے تھے، تاہم ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیز باقاعدگی سے محصولات ادائیگی کے بغیر گوشوارے جمع کراتے رہیں۔ صوبائی محصولات کے مجاز اداروں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائیر کی، جسکے نتیجے میں عدالت عظمیٰ نے سروزپرٹیکس وصولی کو دوبارہ بحال کیا۔ پاکستان سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے باوجود صارفین سے ٹیلی کمیونکیشن کمپنیز باقاعدگی کے ساتھ محصولات  اکھٹا کرنے کے باوجود صوبائی حکومت کو  ادائیگی نہیں کر رہے تھے اور  یوٹیلٹی بلز کی مد میں انپٹ ایڈجسٹمنٹ لینے کے لیے ماہانہ گوشوارے جمع کراتے رہیں۔ جبکہ صوبائی ٹیکس محصولات کے قوانین میں ایسا کوئی شق نہیں جس سے ٹیکس ادائیگی کے بغیر یوٹیلٹی اخرجات پر انپٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیپرانے گوشوارے جمع کرانے کے لیے خودکار نظام کو مذید فعال بنایا جس سے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر انپٹ ایڈجسٹمنٹ کو ناممکن بنا دیا گیا۔ اتھارٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ٹیلی کمیونکیشن سے وابسطہ چند ادارے عوام سے سروسز کی فراہمی پر ٹیکس کٹوتی کرا تی ہے جبکہ مجاز اداے کو ٹیکس جمع نہیں کرتی۔ جس کی وجہ سے خیبر پختونخواہ ریونیواتھارٹی نے ایسے اداروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے معطلی کا نوٹس جاری کر دیے، اور انہیں تنبیہہ کی کہ سات دن کے اندر اندر صوبائی قوانین کے مطابق بقایا جات جمع کرایں۔ پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنر ل خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی طاہر اورکزئی نے متعلقہ اہلکارورں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خدمات پرسیلز ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے تمام اداروں اور افرادکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹسز کے باوجود اگر مذکورہ ادارے محصوالات ادائیگی میں ناکام رہیں تو ایسے اداروں کی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ادائیگی قومی فریضہ ہے، اور اس سے وصول ہونے والے محصولات قوم کی امانت ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔