واٹس ایپ  استعمال کرنے والے صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات

واٹس ایپ  استعمال کرنے والے صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات
میڈیا فیچر متاثر ہوا جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سان فرانسسکو(صباح نیوز) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن  واٹس ایپ    استعمال کرنے والے صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاوہ ازیں واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں کے اسٹیٹس وغیرہ بھی نہیں دیکھ پا رہے جبکہ عام میسج بھی ایپ پر تاخیر سے سینڈ ہورہا ہے۔پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی اسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے سروس متاثر ہونے کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ البتہ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا میڈیا فیچر متاثر ہوا جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔