مقبوض کشمیر : کشمیری عوام کابھارتی تسلط کے خلاف خاموش احتجاج جاری

مقبوضہ  شمیر : کشمیری عوام کابھارتی تسلط کے خلاف خاموش احتجاج جاری
 
جموں ،7نومبر (ساؤتھ ایشین وائر):
 
مقبوضہ وادی کشمیرمیںلوگ بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تسلط اور خصوصی حیثیت منسوخ کئے جانے کے خلاف مسلسل اپنا خاموش احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں آج 95ویں روزبھی سخت فوجی محاصرے کی وجہ سے نظا م زندگی بری طرح مفلوج ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی کے علاوہ دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں عائد ہیں اور لوگ خوف و دہشت اور ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ اور پر ی پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں جس کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر طلباء اور تاجر طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اگرچہ لینڈ لائن فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون سروسز جزوی طورپر کھول دی گئی ہیں تاہم اس اقدام سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف فراہم نہیں ہو سکا ہے ۔ 
جمعیت علمائے ہند کے سربراہ سید ارشاد مدنی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر نہیں آسکیں ہیں۔ انہوں نے کشمیریوںکو صحت کی سہولتوں سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ کشمیریوںکو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرے ۔