فوج مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں کے دوران روبوٹ استعمال کر ے گی

 فوج مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں کے دوران روبوٹ استعمال کر ے گی
 
سرینگر14نومبر ( کے ایم ایس)
 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔ بھارتی وزارت دفاع نے کم از کم پچیس برس تک کار آمد رہنے والے تقریباً 550ربوٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 
بھارتی فوج کے سینئر افسرنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ ان روبوٹس میں سیڑھیوں پر چڑھنے ، رکاوٹیں عبور کرنے اور دستی بم داغنے کی صلاحیت موجود ہو گی جبکہ یہ بیس سینٹی میڑگہرے پانی کو بھی عبور کر سکیں گے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق قابض بھارتی فوج ان روبوٹس کو مقبوضہ کشمیر میں تلاشی آپریشوں کے دوران پہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی۔
افسر نے کہا کہ یہ روبوٹ عسکریت پسندوں پر بم پھینکنے کے علاوہ سیڑھیوں پر چڑھنے کے قابل ہوں گے۔
وزارت دفاع نے بھارت کے صنعت سے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ 19 نومبر کو روبوٹکز کی نگرانی کے حوالے سے میں اپنی مصنوعات پیش کریں۔ وزارت دفاع اشیا کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے دیسی ساختہ ہونے پر زور دے رہی ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وزارت نے یکم اکتوبر 1990 کو اس وقت ملک کی راشٹریہ رائفلز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی درخواست پر خریداری کا عمل شروع کیا تھا جب جموں و کشمیر میں نیم فوجی ایجنسیز کو کئی طرح کی دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔