ایئرپورٹس پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی
ممنوعہ جگہوں پر موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،نوٹیفکیشن

آسلام آباد(صباح نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرپورٹس کے ایپرن اور لانج میں موبائل فون کے استمال پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرپورٹس کے ایپرن اور لانج میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ جگہوں پر موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔تمام ایئرپورٹس منیجر کو پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔